پاکستان

اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے، عمران خان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا تھا اقتدار سے نکلوں گاتو زیادہ خطرناک ہوں گا، ادھر تو میں بند تھا سارا دن آفس میں رہ کر وزن بھی بڑھ گیا، انتظار میں تھا کہ عوام میں واپس جاؤں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈس انفو لیب نےپاکستانی فوج اور مجھے نشانہ بنایا، جہلم میں لوگ بڑی تعداد

میں آئے،سارے مل کر بھی تحریک انصاف کے مقابلے میں مینار پاکستان پر چھوٹا سا بھی جلسہ نہ کرسکے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف شرم کرو، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، شریف کرپٹ خاندان کو مشرف نے باہر بھیجا تو معاہدہ کرکے بھیجا، شریف خاندان جھوٹ بولتا رہا کہ معاہدہ کرکےنہیں گئے،نواز شریف کے بچے، جائیداد اور کاروبار سب باہر ہے، شہبازشریف نے آتے ساتھ ہی کہا بھارت سے دوستی کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف جو تمھیں لے کر آیا اس نے حکم دیا ہے کہ بھارت سے دوستی کرو۔ان کا کہنا تھا کہ میرا سوال ہے کس نے اس ملک کو مقروض کیا، کس نے اس ملک کا پیسا چوری کرکے باہر بھجوایا، یہ ڈاکو یہاں سے پیسا چوری کرے باہر بھجواتے ہیں،قوم اکھٹی ہوجاتی ہے تو کوئی مشکل نہیں رہتی،اس سے شرمناک بات کوئی نہیں کہ ملک کا سربراہ باہر جاکر قرضے مانگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button