پاکستان

مسیحی نوجوان نے شادی شدہ کزن ،بچی کی ماں سمیت اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دین اسلام قبول کر لیا

سرگودھا(این این آئی)سرگودھا میں غیر مسلم مسیحی نوجوان نے اپنی شادی شدہ کزن ایک بچی کی ماں سمیت اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مقامی عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر ان کے اسلامی نام تجویز کر کے اہل اسلام نےانہیں خوش آمدید کہا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا ظہار کیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے علاقہ جوہرباد سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم نوجوان فیصل شہزاد مسیح نے اپنی شادی شدہ کزن ایک بچی کی ماں شاہین بی بی کے ہمراہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر مقامی

ماڈل مدرسہ مدینہ غوثیہ مسجد حامد علی شاہ میں مقامی عالم دین قاضی نگاہ مصطفے سے ملاقات کی اور ان کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر نومسلم نوجوان کا اسلامی نام محمد فیصل شہزاد اور ایک بچی کی ماں نومسلم دوشیزہ شاہین بی بی کا اسلامی نام فاطمتہ الزہرا رکھ دیا گیا اس موقع پر گواہان آکاش زیدی اور محمد اویس سمیت اہل اسلام نے نومسلم ہو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button