پاکستان

امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوگیا ، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوکر 189 روپے 66 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 190 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے ۔ادھر سٹاک مارکیٹ بھی گرتی جا رہی ہے ، آج بھی سٹاک مارکیٹ میں 425 پوائنٹس کی کمی آئی ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آج بھی سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا اور 425 پوائنٹس کے ساتھ 100 انڈیکس 43 ہزار 79 پوائنٹس کی سطح پر آگئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button