پاکستان کے وہ خوبصورت سکے جن کا ڈیزائن بنایا گیا اور کچھ سکے ماڈل کے طور پر بنائے بھی گئےلیکن وہ کسی وجہ سے منسوخ ہوگئے
سلا م آباد ( شکیل احمد خان میو سے)پاکستان کے وہ خوبصورت سکے جن کا ڈیزائن بنایا گیا۔۔ اور کچھ سکے ماڈل کے طور پر بنائےبھی گئےلیکن وہ کسی وجہ سے منسوخ ہوگئے۔
بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پاکستان میں سکہ جاری کرنے کے لیے باقاعدہ ایک نظام ہے جس کے تحت سکہ بنایا جاتا ہے سب سے سٹیٹ بینک اس سکے کی منظوری دیتا ہے اور اسے پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے بھجوایا جاتا ہے۔ سکہ کا ڈیزائن منظوری کے بغیر چھاپنا ممکن نہیں ہوتاتاہم پاکستان میں کچھ ایسے خوبصورت ڈیزائن کے سکے ڈیزائن کیے گئے اور ماڈل کے یا نمونے کے طور پر کچھ سکے بنائےبھی گئے ۔جو تاحال بطور دیکھنے میں نظر نہیں آتےان سکوں کو Pattern Coins یا Unissued Coins کہا جاتا ہےیہ سکے بطور کرنسی منظوری تو نہ پاسکے لیکن عوام میں ان کے خوبصورت ڈیزائن کو بہت سراہا گیااب وہ سکے بہت نایاب ہو چکے ہیں اور کولیکٹرز کے مابین ان کی قیمت کئی ہزاروں میں ہے۔