نیشنل خبریں

سابق امام کعبہ کی سعودی فلم میں اداکاری نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی

ریاض(این این آئی) سابق امام کعبہ الشیخ عادل بن سالم بن سعید الکلبانی حال ہی میں سعودی عرب میں منعقد ہونے والے تفریحی میلے ریاض سیزن 2021’کومبیٹ فیلڈ’ زون کی پروموشن کیلئے بننے والی اشتہاری فلم میں فٹبال سٹارز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نظر آئے۔اس

ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی موجودگی نے سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلادی جب کہ کچھ لوگ ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔پروموشنل ویڈیو جس میں سابق امام کعبہ شیخ عادل الکلبانی نے حصہ لیا اس میں فوجیوں کو جنگی میدان میں لڑائی کرتے ہوئے اور جنگی ہتھیاروں کا استعمال دکھایا گیا ہے۔ تقریباً 2 منٹ 41 سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ میں سابق امام کعبہ کی بہت ہی مختصر انٹری دکھائی گئی ہے۔یہ مختصر اشتہاری ویڈیو سعودی عرب میں جنرل اتھارٹی فار انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ترکی ال شیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرائی۔ اس ٹوئٹ کے نیچے سابق امام کعبہ عادل الکلبانی نے مزاحیہ انداز میں تبصرہ کیا ”آپ کو کیا لگتا ہے کیا میں ہالی ووڈ جاسکتا ہوں؟”۔پروموشنل ویڈیو میں ظاہر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شیخ عادل الکلبانی پر تنقید کی جارہی ہے ایک شخص نے تنقیدی لہجے میں کہا خدا آپ کی رہنمائی کرے اور آپ کے دل کو کھولے، جبکہ ایک صارف نے کہا اس ویڈیو میں آپ کی موجودگی عجیب ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button