نیشنل خبریں

سروگیسی کیا ہے اور اب تک بالی ووڈ کے کتنے اداکار اس عمل سے والدین بن چکے ہیں؟

ممبئی (مانیٹرنگ، این این آئی)سروگیسی کے عمل میں والدین کا اسپرم اور ایگ لے کر لیبارٹری میں ایمبریو بنایا جاتا ہے، پھر اس ایمبریو کو کسی دوسری خاتون (جو اس جوڑے کے بچے کو پیدا کرنے کے لیے تیار ہو) کی بچہ دانی میں انجیکٹ کر دیا جاتا ہے۔پھر وہ خاتون نو ماہ تک اس بچے کو اپنی کوکھ میں پالتی ہے، اس عمل میں جینیاتی طور پر بچہ جوڑے کاہی ہوتا ہے

لیکن بچہ دانی کسی اور خاتون کی استعمال کی جاتی ہے، ایسی خواتین جن کی عمر زیادہ ہو یا انہیں ہارمونل مسائل کا سامنا ہو انہیں ڈاکٹرز سروگیسی کے عمل کا مشورہ دیتے ہیں۔ بالی ووڈ میں سروگیسی کا رجحان بہت بڑھتا جا رہا ہے، اب تک سروگیسی کے ذریعے والدین بننے والوں میں شاہ رخ خان بھی شامل ہیں، ان کا چھوٹا بیٹا ابرام سروگیسی کے ذریعے پیدا ہوا، عامر خان اور کرن راؤ کے ہاں بھی سروگیسی کے ذریعے بیٹے آزاد راؤ کی پیدائش ہوئی، تشار کپور نے بھی سروگیسی کے عمل سے اپنا بچہ حاصل کیا، سنی لیونی کے ہاں 2018ء میں سروگیسی کے عمل سے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔کرن جوہر بھی 2017ء میں سروگیسی کے عمل کے ذریعے جڑواں بچوں بیٹی اور بیٹے کے باپ بنے۔ شلپا شیٹی کے ہاں بچی کی پیدائش بھی سروگیسی کے عمل سے ہوئی۔پریٹی زنٹا کے ہا ں بھی سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں بیٹی اور بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ میرا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا کو شروع سے ہی زیادہ بچوں کی خواہش ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں تصدیق کی کہ اداکارہ بیٹی کی ماں بن گئی ہیں۔ میرا نے بتایا کہ پریانکا ہمیشہ سے ہی زیادہ بچوں کی خواہشمند ہیں۔خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس دو روز قبل سروگیسی کے ذریعے والدین بنے ہیں

جس کی تصدیق اداکار جوڑی کی جانب سے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کی گئی ہے۔میرا چوپڑا نے بھارتی میڈیا کو پریانکا کی زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں پریانکا کی زندگی کے اس نئے سفر پر ان کے لیے بے حد خوش ہوں، وہ اپنی بچی کے لیے ایک سپر ماں بننے جا رہی ہیں۔میرا چوپڑا کا کہنا تھا کہ پریانکانے اپنی زندگی کے ہر شعبے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ماں بننا پریانکا کی طاقت میں ایک طرح کا اضافہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button