پاکستان

طلبا و طالبات کیلئے بڑی خبر پنجاب بھر میں میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ختم

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں رواں تعلیمی سال کے دوران میٹرک کے سپلمنٹری امتحانات ختم کردئیے ہیں اور رواں تعلیمی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر میٹرک کے دو امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہر سال میٹرک کا پہلا سالانہ امتحان اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوا کرے گا جبکہ دوسرا سالانہ امتحان پہلے سالانہ امتحان کے 6 ماہ بعد لیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میٹرک کے پہلے سالانہ امتحانات میں 4 مضامین میں فیل ہونے والے امیدوار 6ماہ بعد منعقد ہونے والے دوسرے امتحان میں شرکت کرنے کے اہل ہونگے جبکہ فیل ہونے والے امیدواروں کو دو سالانہ امتحانات کی شکل میں 3 سال میں سپلمنٹری امتحان پاس کرنا لازم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button