پاکستان

ماں باپ کی مرضی بغیر شادیاں کر کے سخت غلطی کی 10 روز میں طلاق کے 500 دعوے دائر

لاہور (آن لائن) رواں ماہ یکم اگست سے 10 اگست تک 10روز کے دوران فیملی کورٹس میں طلاق کے 500 دعوے دائر کئے گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ دائر کئے گئے تمام تر دعوے خواتین کی جانب سے دائر کئے گئے ہیں۔ جن میں سے خواتین کی اکثریت نے ماں باپ کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کر رکھی تھی جبکہ فیملی کورٹس کے ڈیوٹی مجسٹریٹوں نے خواتین کی جانب سے دائر کئے گئے علیحدگی کے دعوئوں پر ان کے شوہروں کو ستمبر کے نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔ دائر کئے گئے دعوئوں میں خواتین نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے ماں باپ کی مرضی کے بغیر شادیاں کر کے سخت غلطی کی تھی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے سسرال انہیں بہوں ماننے کے لئے تیار نہیں اور نہ ہی ان کے شوہر انہیں خرچہ ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button