پاکستان
شادی کے 10 سال بعد خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش
شکارپور(این این آئی) سندھ کے شہر شکارپور کے نجی اسپتال میں خاتون نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔اس ضمن میں شکارپور کے کرسچن اسپتال کے ترجمان نے بتایاکہ امروٹ شریف کی رہائئشی خاتون کے ہاں شادی کے 10 سال بعد چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔نومولود بچوں میں چاروں بچیاں ہیں انہوں نے کہا کہ تمام بچیاں اور والدہ صحت مند ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے بھائی نے بتایا کہ یہ بچے شادی کے دس سال بعد اس کی بہن کے لیے پہلے بچے ہیں۔