انٹرنیشنل خبریں
ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا
نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے نئی مثال قائم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 42 سالہ خاتون بِندو اور ان کے 24 سالہ بیٹے ویویک نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیا۔اس موقع پر خاتون کے بیٹے کا کہنا تھاکہ ہم ایک ساتھ پڑھتے تھے لیکن کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک ساتھ امتحان بھی پاس کرلیں گے جو ان کے لیے خوشی کا باعث ہے۔خاتون نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی)کا امتحان 38 رینک کے ساتھ پاس کیا جب کہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔خاتون نے چوتھی بار اور ان کے بیٹے نے تیسری بار امتحان دے کر اس میں کامیابی حاصل کی۔