شادی کو کئی سال ہو چکے ہیں اور اولاد نہیں ہوتی تو سورۃ یٰسین کا یہ وظیفہ کریں
اردو نیوز! اس تحریر میں سورہ یاسین کا طاقتور وظیفہ پیش کیا جارہا ہے فجر کی نماز کے بعد ایک دفعہ پڑھ لیں انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی نعمت سے نواز دے گا اور اس کے علاوہ آپ کی کوئی بھی مشکل ہوگی کوئی بھی حاجت ہو گی تو اس حوالے سے بھی آپ کو فائدہ ہوگا اگر آپ چاہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی نعمت سے نوازے تو سورہ یاسین کواس طریقہ سے ضرور پڑھیں تو
اسی سال انشاء اللہ اللہ تعالیٰ آپ کو اولاد کی نعمت سے نواز دے گا۔اولاد کے علاوہ اگر آپ کسی اور مقصد کے لئے یہ سورہ یاسین کا وظیفہ کرتے ہیں تووہ صرف آپ نے جائز حاجت اور مقصد کے لئے کرنا ہے یہ بات آپ یاد رکھئے اگر آپ اللہ تعالیٰ کا کلام کوئی غلط نیت کر کے پڑھیں گے تووہ کبھی پوری نہیں ہوگی ہاں جائز حاجت آپ کی ضرور پوری ہوسکتی ہے جائز مقصد کے لئے آپ کے لئے دروازے ضرور کھلیں گے لیکن غلط نیت کے حوالے سے اللہ تعالیٰ دلوں کے حالات جانتا ہے اللہ تعالیٰ انسان کے ہر ہر کام سے واقف ہےکہ اس نے وہ کام کس نیت سے کیا اس کے پیچھے اس کی کیا سوچ تھی اللہ تعالیٰ کسی بھی چیز سے غافل نہیں ہے سورہ یاسین کو قرآن پاک میں بہت فضیلت حاصل ہے نبی کریم نے فرمایا کہ
ہر انسان کے سینے میں ایک دل ہوتا ہے اسی طرح قرآن پاک کے سینے میں بھی ایک دل ہے اور وہ سورہ یاسین ہے اگر صرف ایک مرتبہ روزانہ سورہ یاسین پڑھنے کا معمول بنا لیا جائے تو پورا دن جس کام کے لئے بھی نکلیں گے اللہ تعالیٰ کامیابی عطافرمائے گا اور حفاظت میں رکھے گا بیماری سے شفاء کے لئے بھی سورہ یاسین بہت فائدہ مند ہے اگر روزانہ سورہ یاسین پڑھ کر بیمار انسان کو دم کیا جائے تو اللہ تعالیٰ شفاء عطافرمائے گا پورا دن وہ انسان زمینی اور آسمانی آفات وبلیات سے محفوظ رہے گا اللہ تعالیٰ اس کو اپنی حفاظت میں رکھے گا اور پورا دن اسے کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں آئے گی دشمنوں کی زبان بندی کے لئے اگر کوئی شخص چاہتا ہے کہ
دشمن اس کے بہت زیادہ ہیںاور اللہ تعالیٰ اس کے شر سے اس کے نقصان سے محفوظ رکھے نہ صرف محفوظ رکھے بلکہ وہ دشمنوں کی وجہ سے بہت پریشان ہے اور دشمن چاہے ایک ہے یا پھر ایک سے زیادہ ہیں تو آپ نے ان تمام کا تصور کر کے ایک مرتبہ صبح نماز فجر ادا کرنے کے بعد سورہ یاسین پڑھنی ہے اور پھر ایک مرتبہ نماز عشاء کے بعد پڑھنی ہے انشاء اللہ تعالیٰ دشمن دفع ہوجائے گا آپ کو پریشان کرنا چھوڑ دے گا اللہ تعالیٰ اس کو اسی کی کسی مصیبت میں ڈال دے گا اولاد کے حوالے سے آپ نے کس طریقے سے پڑھنی ہے اور کسی بھی مقصد کے لئے کسی بھی حاجت کے لئے کس طریقہ سے پڑھنی ہے آپ نے جب بھی وظیفہ شروع کرنا ہے تو جب سورہ یٰسین پڑھنا شروع کرنی ہے تو
جہاں لفظ مبین آجائے گا وہاں آپ نے رک جانا ہے اور گیارہ مرتبہ یا اللہ ُ یا رحمن یا رحیم اللہ تعالیٰ کے یہ تین نام آپ نے گیارہ مرتبہ پڑھنے ہیں پورے عمل سے پہلے درود پاک اور آخر میں بھی درود پاک پڑھنا ہے ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین