پاکستان

بھارتی ریپر ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی عدالتی حکم پر گلوکار کوسابقہ اہلیہ کو کتنی رقم ادا کرنا پڑی؟جانئے

ممبئی (آن لائن) بھارتی ریپر ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی، عدالتی حکم پر گلوکار نے سابقہ اہلیہ کو ایک کروڑ روپے کی رقم ادا کردی۔

شالینی نے گلوکار کیخلاف گھریلو تشدد کا الزام لگا کر مقدمہ درج کیا تھا، دہلی کی عدالت نے طلاق کی درخواست منظور کرلی ہے۔ہنی سنگھ اور شالینی تلوار کی شادی 2011میں ہوئی تھی، پچھلے سال شالینی نے عدالت میں خاوند کے خلاف گھریلو تشدد کی شکایت کرتے ہوئے 20کروڑ ہرجانے کا دعوی بھی دائر کیا تھا۔شالینی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ ہنی سنگھ نے ان پر مار پیٹ کی، دھوکہ دیا۔انہوں نے کہا کہ ہنی سنگھ اور ان کی فیملی نے مجھے ذہنی اور جذباتی طور پر اس قدر توڑ دیا تھا کہ میں خود کو باڑے کا جانور سمجھنے لگی تھی۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہنی سنگھ نے شالینی کو عدالتی حکم کے بعد ایک کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ہنی سنگھ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اور اپنی فیملی کے خلاف ان جھوٹے اور گمراہ کن الزامات پر بہت تکلیف میں ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button