شعیب اختر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو خطاب سے نواز دیا
راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کو خطاب سے نواز دیا۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی کی 3 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری کی تعریف کرتے ہوئے شعیب اختر نے کوہلی کو مین آف اسٹیلجبکہ ان کی
اہلیہ انوشکا شرما کوآئرن لیڈی کا خطاب دے دیا۔شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں کہا کہ مجھے ایشیا کپ میں وہ ویرات کوہلی نظر نہیں آیا تاہم جب انہوں نے افغانستان کے خلاف 50 رنز مکمل کرنے کے بعد جو بیٹنگ کی تب لگا کہ ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہا ہے۔سابق فاسٹ بولر نے ویرات کوہلی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا تھا کہ کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہے۔واضح رہے کہ افغانستان کے خلاف ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی جبکہ مجموعی طور پر بین الاقوامی کرکٹ میں نومبر 2019 کے بعد پہلی سنچری اسکور کی تھی۔ویرات کوہلی نے 61 گیندوں پر 12 چوکوں اور 6 بلند و بالا چھکوں کی مدد سے 122 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی ۔ ویرات کوہلی کی 3 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں سنچری کی تعریف کرتے ہوئے شعیب اختر نے کوہلی کو مین آف اسٹیلجبکہ ان کی اہلیہ انوشکا شرما کوآئرن لیڈی کا خطاب دے دیا۔