تازہ تریندلچسپ و عجیب

لڑکی نے اپنی دو سال قبل انتقال کر جانے والی بہن کے فون نمبر پر ٹیکسٹ میسج کیا تو ایسا سفاکانہ جواب آ گیا کہ ہل کر رہ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک لڑکی نے اپنی دو سال قبل انتقال کر جانے والی بہن کے فون نمبر پر ٹیکسٹ میسج کیا تو ایسا سفاکانہ جواب آ گیا کہ انٹرنیٹ صارفین نے نئے مالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بناڈالا۔ دی سن کے مطابق فیتھ سڈمین نامی اس لڑکی نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپنی بہن کے نمبر پر ہونے والی اس چیٹنگ کا سکرین شاٹ دکھایا ہے۔

فیتھ نے اپنی بہن کے نمبر پر بھیجے گئے میسج میں لکھا کہ ”آج مجھے تمہاری بہت یاد آ رہی ہے۔ آئی لو یو۔“ دوسری طرف سے جواب آیا کہ ”آپ رانگ نمبر پر میسج کر رہی ہیں۔“ اس پر فیتھ نے لکھا کہ ”میں معذرت خواہ ہوں، میری بہن 2سال قبل انتقال کر گئی تھی اور میں اب بھی گاہے بگاہے اس کے فون نمبر پر میسج کر دیتی ہوں کیونکہ میرے خیال میں یہ نمبر اب بند پڑا تھا۔“
فیتھ کے اس میسج پر دوسری طرف سے جواب آیا کہ ”یہ ایک بزنس ہے، آئندہ میسج مت کرنا۔“ فیتھ کی اس ویڈیو پر کمنٹس میں ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”لوگ کتنے سفاک ہیں۔ مجھے آپ کے ساتھ ہمدردی ہے۔“ ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”اس جواب سے تو بہتر تھا کہ وہ آپ کو بلاک کر دیتے۔“ تاہم فیتھ کا اس واقعے پر کہنا ہے کہ ”میں خوش ہوں کہ ان کے جواب دینے پر کم از کم ایک آخری بار میری بہن کی تصویر میرے فون کی سکرین پر نمودار ہوگئی۔“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button