تازہ ترینصحت و زندگی

یورپ کی آدھی سے زیادہ آبادی اومی کرون کا شکار ہو سکتی ہے ، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے خبر دار کرتے ہوئے کاہ کہ اومی کرون سے یورپ کی آدھی سے زیادہ آبادی متاثر ہو سکتی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں کورونا وائرس کے 70 لاکھ کیسز رپورٹ ہوئے جو ایک خطرناک تعداد ہے ، اس لہر میں کمی نہ آئے تو صورتحال مزید خوفناک ہو گی اور آئندہ دو ماہ میں یورپ اومی کرون کے نرغے میں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں مزید 6 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 11سو سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں ۔ برطانیہ میں بھی ایک لاکھ 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 379 افراد ہلاک ہوئے ۔
برطانیہ میں اومی کرون کے پھیلاؤ کے باوجود پارٹیوں کے انعقاد پر وزیر اعظم بورس جانسن پر اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔

ادھر روس میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 800 سےز ائد افراد جان کی بازی ہا رگئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button