تازہ تریننیشنل خبریں

گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، ریکٹر سکیل پر شدت 5 ریکارڈ کی گئی

گوادر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، ریکٹر سکیل پر شدت5 جبکہ گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق زلزلہ گزشتہ رات دو بجکر 22 منٹ پر آیا ، زلزلے کا مرکز گوادر کے قریب ساحل کے قریب زیر سمندر تھا ، محکمہ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشات کا اظہار کر دیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈی جی میٹ ریاض احمد کے مطابق مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آ سکتاہے ۔ مکران ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے باعث سونامی کا بھی خطرہ ہے ۔
ڈی جی میٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کچھ عرصہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کیلئے مشقیں بھی کیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button