تازہ ترینپاکستاننیشنل خبریں

حیدر آباد میں زہریلی شراب پینے سے آٹھ افراد ہلاک

نواحی علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ پانچ زیر علاج ہیں۔ زہریلی شراب پینے سے دو افراد اپنی بینائی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق حیدرآباد کے نواحی علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔سول ہسپتال حیدرآباد کی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ پانچ متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔حیدرآباد کے ڈی آئی جی پیر محمد شاہ کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ علاقہ ایس ایچ او کو معطل کردیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق معطل ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے جس کا جواب آئندہ 7 روز میں دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button