تازہ ترینلائف سٹائلنیشنل خبریں

ایف آئی اے کے حرکت میں آنے کے بعد حریم شاہ اپنے بیان سے مکر گئیں

ٹک ٹاک ویڈیوز سے مشہور ہونے والی حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا تاہم میڈیا پر خبر نشر ہونے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے تحقیقات شروع کیے جانے کے بعد وہ اپنے دعوے سے مکر گئیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا تاہم ایف آئی اے کی کارروائی کی خبر نشر ہوئی تو حریم شاہ نے برطانیہ رقم لے جانے کے اپنے دعوے سے فوری انکار کردیا اور کہا کہ رقم اسمگل نہیں کی، بس وڈیو بنائی۔قبل ازیں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لے کر برطانیہ گئیں اور انہیں کسی نے نہیں روکا۔حریم شاہ نے ویڈیو میں یہ بھی کہا تھاکہ شہری ذرا احتیاط کریں، کیوں کہ پاکستانی قانون غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button