تازہ تریندلچسپ و عجیب

برطانوی خاتون کا اپنے بیمار شوہر کے ساتھ ایسا مذاق کہ آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز کی بھی ہنسی چھوٹ گئی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ پر ان دنوں پرینک ویڈیوزکی بھرمار ہے جن میں پرینکسٹرز گاہے بہت اوچھی حرکات کرتے بھی نظر آتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ شرمناک حرکت گزشتہ دنوں برطانیہ کی اس خاتون پرینکسٹر نے کر ڈالی کہ سن کر آپ دم بخود رہ جائیں گے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ریجینا فیلانج نامی اس خاتون نے یہ پرینک دراصل ایک ہسپتال کے طبی عملے کے ساتھ کیا جو اس کے شوہر کی ’کولونوسکوپی‘ کرنے والے تھے۔

کولونوسکوپی میں مریض کی مقعد کے ذریعے کیمرے کا حامل ایک آلہ جسم میں داخل کیا جاتا ہے۔ ریجینا کو اس صورتحال میں یہ مذاق سوجھا کہ اس نے ایک رقعہ لکھ کر اپنے شوہر کی کولہوں کے درمیان چھپا دیا تاکہ جب ڈاکٹرز اس کے جسم میں آلہ داخل کرنے لگیں تو انہیں یہ رقعہ مل جائے۔ اس کا شوہر سو رہا تھا جب اس نے اس کا ہسپتال والوں کی طرف سے پہنایا گیا گاﺅن ہٹاکر اس کے جسم میں یہ رقعہ رکھ دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ریجینا نے اس رقعے پر لکھا تھا کہ ”ہم آپ کی کار کی وارنٹی میں توسیع کے لیے آپ کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔“ یہ فقرہ ٹیکسٹ میسج کی صورت میں ایک نوسرباز گروہ عرصے سے برطانیہ میں شہریوں کو بھیجتا رہا۔ نوسربازاس ٹیکسٹ میسج کے ذریعے لوگوں کو ان کی نجی معلومات بھیجنے پر مجبور کرتے تھے۔ اکثر یہ میسج ان لوگوں کو بھی آتا جن کے پاس کار ہی نہیں ہوتی تھی۔ چنانچہ یہ فقرہ بہت مشہور ہوتا اوراس پر سینکڑوں میمز بن گئیں۔
جب ڈاکٹر ریجینا کے شوہر کو آپریشن تھیٹر میں لے گئے تووہاں اس کے ’جسم‘ میں چھپایا گیا یہ رقعہ پا کر ان کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو گیا۔ خود ریجینا کا شوہر بھی قہقہے لگانے لگا۔ ریجینا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @regina_phalange1219پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں خود یہ واقعہ سنایا ہے۔ اس کی یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے اب تک ہزاروں لوگ دیکھ چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button