تازہ تریننیشنل خبریں

لاہور میں مختلف واقعات میں دو طالبعلموں سے اسلحہ برآمد ، گرفتار کرلیا گیا

لاہور میں دو مختلف واقعات میں پولیس نے دو طالبعلموں سے اسلحہ برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

پہلے واقعے میں نواں کوٹ پولیس کو اطلاع ملی کہ سکول میں موجود طالبعلم کے پاس پستول ہے ، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ طالبعلم خلیل کو پستول سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے مطابق خلیل کے بستے میں پستول اور گولیاں موجود تھیں جو برآمد کی گئیں ۔ خلیل پستول بستے میں ڈال کر سکول کیوں لایا ؟، تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے ۔

دوسرے واقعے میں مسلم ٹاؤن سے بھی ایک طالبعلم سے اسلحہ برآمد ہو ا، پولیس کے مطابق طالبعلم کو سکول کے باہر سے اسلحے سمیت گرفتار کیا گیا۔
ادھر مسلم ٹاؤن میں ہی پولیس نے کالج کی طالبہ کو ہراساں کرنے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کے مطابق انہیں درخواست موصول ہوئی تھی کہ رمضان نامی شخص کالج کی سیکنڈ ائیر طالبہ کو ہراساں کرتا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملز م کو گرفتا رکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button