تازہ تریننیشنل خبریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے پر کوڑا رہائشی سیکٹرز میں پھینکنے پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹیل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے ) کے رہائشی سیکٹرز میں کوڑا کرکٹ پھینکنے پر پابندی لگا دی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے کوڑا کرکٹ رہائشی سیکٹرز میں پھینکے جانے کا انکشاف ہوا جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو پابند کر دیا ۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ اسلام آباد میں کوڑا سائٹ اور ڈمپنگ سائٹ نہ بنانے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے جس پر سی ڈی اے حکام نے اعتراف کیا کہ کوڑا ٹھکانے لگانے کیلئے ایسی کوئی سکیم نہیں ہے ۔
عدالت نے اٹارنی جنرل ، ایڈووکیٹ جنرل ، سیکرٹری کابینہ ، سیکرٹری داخلہ ، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایکجنسی اور سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button