تازہ تریندلچسپ و عجیبنیشنل خبریں

پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا معاملہ ، متاثرہ خاتون باز گلہ سامنے آ گئی ، دراصل کیا ہوا؟ بتا دیا

پشاور میں سر میں کیل ٹھوکنے سے متاثر ہونے والی خاتون نے بیٹے کی خواہش اور جعلی عامل سے متعلق دونوں باتوں کو مسترد کردیا۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ خاتون بازگلہ نے کہا کہ اس کے دو بیٹے پہلے ہی ہیں، ہسپتال لاتے وقت بے ہوش تھی اور ڈاکٹر سے کوئی بات نہیں کی، ڈاکٹر جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر جنات آتے ہیں، کمرے سے کیل نکال رہی تھی تو بے ہوش ہوگئی، جب آنکھ کھلی تو اسپتال میں تھی اور کیل میرے سر میں تھی۔

خاتون کا کہنا تھا ہم غربت کے باعث افغانستان سے پشاور آئے، میرے شوہر کوئی امیر نہیں، ہم بہت غریب ہیں، اس واقعے کی وجہ سے باتیں سننا پڑرہی ہیں، کرائے کا مکان ہے جسے خالی کرنے کا کہا جارہا ہے۔بازگلہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر بہت اچھے ہیں اور بہت خیال رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری خاندانی دشمنیاں ہیں جس وجہ سے ایک بھائی ہلاک ہوا اور دوسرا زخمی ہے، باپ کا بھی انتقال ہوچکا ہے، غربت کی وجہ سے زندگی انتہائی مشکل ہے، ہم یہاں زندگی گزارنا نہیں چاہتے حکومت کسی اور ملک بھجوائے۔
واضح رہے کہ پشاور میں خاتون کے سر میں کیل ٹھوکنے کا واقعہ 8 فروری کوسامنے آیا تھا، خاتون کا لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آپریشن کرکے کیل کو نکالا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button