تازہ تریننیشنل خبریں

احتجاج اپوزیشن کا حق مگر قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ، پنجاب حکومت نے واضح کر دیا

پنجاب حکومت نے واضح کر دیا کہ اپوزیشن احتجاج کرنا چاہتی ہے تو کرے ، یہ سب کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ اپوزیشن صرف ونڈو شاپنگ کے لئے نکلی ہے اور امید کر رہی ہے کہ شاید کہیں سے بکاؤ مال مل جائے، اپوزیشن کے یہ سٹیج ڈرامے کامیاب نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل ترجمان پنجاب حکومت نجی ہسپتال پہنچے جہاں انہوں نے قومی صحت کارڈ کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پنجاب کے20 لاکھ افراد قومی صحت کارڈز سے فائدہ اٹھا چکے ہیں جن میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے ڈائیلسز کرائے ہیں ، 22 فروری کے بعد گوجرانوالہ، سرگودھا اور ملتان میں بھی صحت کارڈ کا اجرا کر دیا جائے گا۔
ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم عوام کو پاکستان سپر لیگ دکھا رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button