انٹرنیشنل خبریںتازہ ترین

ویکسی نیشن پالیسی کیخلاف سڑکیں بلاک کرنے والے ٹرک ڈرائیورز کو کینیڈا کے وزیر اعظم نے وارننگ دیدی

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹسن ٹروڈو نے ویکسی نیشن پالیسی کے خلاف احتجاج سڑکیں بند کرنے والے ٹرک ڈرائیورز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپکو سن لیا ہے ، اب اپ گھر لوٹ جائیں ۔

کینیڈا کی حکومت کی جانب سے بارڈر کراسنگ پر ویکسی نیشن لازمی قرار دیے جانے پر ٹرک ڈرائیورز احتجاج کر رہے ہیں جنہوں نے دارالحکومت میں احتجاجاً اپنے ٹرک شاہرات پر کھڑے کر کے انہیں ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے ۔ کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے کہا گیا کہ کوویڈ کو لے کر آپ کے تحفظات سن چکے ہیں ، اب آپ لوٹ جائیں ۔ وزیر اعظم اور میئر اوٹاوا کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے والوں کیلئے بھاری جرمانوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔کینیڈا کی عدالت بھی ایک حکم امتناع میں سرحد بلا ک کرنے والوں کو انٹرنیشنل برج خالی کرنے کا حکم دے چکی ہے ۔

اوٹاوا کی صورتحال کے باعث میئر نے عوام کی حفاظت کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button