تازہ ترینکھیل

سعید اجمل نے باولرز کو شبنم سے گیند گیلا ہونے کے بعد باولنگ کرنے کا فارمولا بتا دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق سپن باولر سعید اجمل نے باولرز کو شبنم سے گیند گیلا ہونے کے بعد باولنگ کرنے کا فارمولا بتا دیا ۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باولنگ مینٹور سعید اجمل نے ایک سوال پر بتا یا کہ کرکٹ میں ہر کنڈیشن میں کھیلنے کا اپنا الگ فارمولا ہوتا ہے ،اسی طرح شبنم کی صورتحال میں بھی کھیلنے کا فارمولا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب شبنم کے باعث گیند گیلا ہو جائے تو باولرز کو چاہیے کہ بلے باز کو آگے گیند نہ کرائیں بلکہ تھوڑا فاصلے پر گیند پھینکے ،چونکہ گیند گیلا ہوتا ہے تو اس کی وجہ سے بلے پر آنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور ان کی پرفارمنس کا سلسلہ گزشتہ سیزن سے شروع ہو گیا تھا ، شاداب خان اپنی صلاحیتوں پر محنت کر رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button