تازہ ترینانٹرنیشنل خبریںدلچسپ و عجیب

بھارت میں 2 ہزار کروڑ مالیت کی منشیات پکڑی گئیں

بھارت کی بحریہ اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار کروڑ روپے مالیت (270 ملین ڈالر) کی منشیات کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق این سی بی اور بھارتی بحریہ نے انٹرنیشنل میری ٹائم بارڈر کےقریب کارروائی کرتے ہوئے 750 کلو گرام منشیات پکڑی ہیں۔ ضبط کی گئی منشیات میں 525 کلوگرام چرس اور 234 کلوگرام کرسٹل میتھ شامل ہے۔ اس کے علاوہ منشیات میں ہیروئن بھی شامل ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی انٹرنیشنل بلیک مارکیٹ میں ویلیو دو ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔
این سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ منشیات ایک بڑے منشیات فروش گروہ کی ملکیت ہیں ۔ یہ سمندر کے راستے انڈیا اور دیگر پڑوسی ملکوں میں سمگل کی جا رہی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button