تازہ تریننیشنل خبریں

مولانا فضل الرحمن کی چودھری برادران سے ملاقات

پاکستان مسلم لیگ کے صدرو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقع پر سالک حسین ایم این اے، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، اکرم خان درانی اور مولانا امجد خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button