تازہ تریندلچسپ و عجیب

تین ارب بیس کروڑ کے عوض حاملہ ہونے کی خوائش

سابق باسکٹ بال کے کھلاڑی کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں میڈونا کی بڑی بیٹی 22 سالہ لیورڈس لیون بھی گلوکارہ کی جانب سے کیوبن اداکار کارلوس لیون سے جنسی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔ڈینس روڈمن نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان سے تعلقات کی وجہ سے ہی میڈونا کو شہرت ملی۔ان کے مطابق چوں کہ وہ 1990 میں کافی بدنام تھے اور اداکارہ چاہتی تھیں کہ وہ ان جیسے ہی کسی بدنام شخص سے تعلقات استوار کرکے خبروں کی زینت بن کر شہرت حاصل کریں۔ سابق باسکٹ بال کھلاڑی نے یہ وضاحت نہیں کی کہ ان کے اور میڈونا کے تعلقات کی وجہ سے میڈونا ’امید‘ سے ہوئی یا نہیں؟تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ میڈونا انہیں 2 کروڑ ڈالر تک دینے کے لیے تیار تھیں۔میڈونا نے انتہائی پرتعیش، رنگین اور پرکیف زندگی گزاری اور انہوں نے دنیا میں فیشن کے نت نئے ٹرینڈز متعارف کرائے۔میڈونا نے پہلی شادی 1985 میں اپنے کیریئر کے آغاز اور ہالی وڈ میں انٹری کے وقت اداکارہ سین جسٹن پین سے کی، تاہم 4 سال بعد 1989 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی۔ میڈونا نے دوسری شادی 2000 میں فلم پروڈیوسر و ہدایت کار اسٹارٹ رچی سے کی اور دونوں کی شادی 8 سال چلنے کے بعد 2008 میں طلاق پر ختم ہوئی۔گلوکارہ میڈونا نے تین بچوں کو گود بھی لے رکھا ہے اور وہ مجموعی طور پر 6 بچوں کی پرورش کرتی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button