تازہ ترینلائف سٹائل

بریک اپ کی افواہوں پر اداکارہ شمیتا شیٹی کا موقف بھی آگیا، تردید کردی

بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹی نے اپنے اور اداکار راکیش باپٹ کی بریک اپ کی افواہوں کی تردید کردی۔

گزشتہ دنوں بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ شمیتا شیٹی اور اُن کے بوائے فرینڈ راکیش کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے، جوڑے نے لڑائی جھگڑے زیادہ ہونے کی وجہ سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

بعدازاں شمیتا شیٹی نے اس خبر پر ردّعمل دینے کے لیے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کیا اور کہا کہ ’ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے رشتے سے متعلق کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں، اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔‘دوسری جانب راکیش نے بھی یہی پیغام اپنے انسٹاگرام پر جاری کیا۔واضح رہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 میں شمیتا شیٹی اور راکیش نے بطورِ کنٹسٹنٹ شرکت کی تھی۔ بگ باس 15 کے دوران ہی دونوں کی دوستی ہوئی جو اب محبت میں تبدیل ہوچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button