تازہ ترینصحت و زندگی

زیتون کے تیل میں تھوڑا سا نمک ڈال کر 2 دن کیلئے رکھ دیں اور پھر اسے پی جائیں، اس کا کیا فائدہ ہوتا ہے؟ جان کر آپ کبھی بھی آزمائے بغیر نہ رہ پائیں

ہمارے جسم میں کسی بھی حصے میں درد کی صورت میں ہم ادویات کا سہارالیتے ہیں، وقتی طور پر درد تو دور ہوجاتی ہے لیکن اس کے سائیڈ ایفیکٹس آنے والی زندگی میں پیچھا نہیں چھوڑتے۔ ان ادویات کی وجہ سے مدافعتی نظام بھی کمزور ہونے کا خطرہ رہتاہے اور ساتھ ہی دیگر بیماریاں بھی لاحق ہوجاتی ہیں اور معدہ بھی کمزور ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو ایک ایسا قدرتی نسخہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ جسم کے کسی بھی حصے کے درد کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔یہ نسخہ کمر، گردن اور پٹھوں کے درد میں جلد آرام دیتا ہے۔

اجزاء
نمک 10کھانے کے چمچ
خالص زیتون کا تیل یا سن فلاور آئل

بنانے کا طریقہ
دونوں اشیاءکو شیشے کے گلاس میں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھانپ کر دو دن کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اسے متاثرہ حصے پر لگائیں۔ہر صبح اٹھنے کے بعد اس تیل سے اس کا مساج کریں،ابتداءمیں دو سے تین منٹ تک جلد کی مخالف سمت مساج کریں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ دورانیہ بڑھاتے رہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ دن میں 20منٹ اس تیل کے مساج سے آپ کی دردیں غائب ہونے لگیں گی اور صرف 10دن بعد آپ درد میں ریلیف محسوس کریں گے۔یہ عمل کچھ دن کے وقفے کے بعد دوبارہ بھی کیاجاسکتا ہے لیکن امید ہے کہ 10دنوں میں ہی آپ کو سکون محسوس ہوگا۔اس کی وجہ سے جسم سے زہریلے مادے بھی نکلیں گے اور ساتھ ہی آپ کا میٹابولزم بھی صحیح طریقے سے کام کرے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button