تازہ ترینلائف سٹائل
شاہ رخ خان کی ازدواجی زندگی بھی مشکلات کا شکار؟ گوری خان نے کچھ وقت کیلئے علیحدگی کا اشارہ دیدیا

الی ووڈ کنگ شاہ رخ کی اہلیہ نے شادی شدہ زندگی کے بارے میں تہلکہ خیز بیان داغ دیا اور کچھ وقت کے لیے شوہر سے علیحدگی کا اشارہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق گوری خان نے شو ’کافی ود کرن ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ”مجھے لگتا ہے کہ ہم نے شادی کا فیصلہ شاید بہت جلدی کر لیا تھا, اب ہمیں ایک بریک کی ضرورت ہے کیونکہ شاہ رخ خان میرے بارے میں بہت وہمی ہے اور یہ بات مجھے اکثر پریشان بھی کرتی ہے کیونکہ اس طرح انھیں قابو کرنا تھوڑا مشکل ہو جاتا ہے“۔
انھوں نے مزید کہا کہ ”انہیں بھی جگہ اور وقت چاہیے ،کئی مرتبہ ایسا کرچکی ہیں لیکن پھر بعد میں واپس آگئیں”۔یاد رہے کہ اداکار شارخ خان کی شادی گوری خان سے 25اکتوبر 1991ءمیں ہوئی تھی ان کے تین بچے 2بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔