نوجوان نے غیرملکی خاتون سے شادی کرلی ،خاتون کا تعلق کس ملک سے ہے، جان کر حیران رہ جائیں گے

وہ کہتے ہیں نہ کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، یہ مثال ہمارے سامنے ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ نوجوان نے برطانوی لڑکی کو شادی کا پیغام بھجوایا۔ حیرت کی بات تو یہ ہے کہ تمام معاملات آن لائن پڑھائی کے درمیان پیش آئے۔لڑکے نے انگریز خاتون کو
شادی کے لئے راضی کیا جس کے بعد وہ بھی شادی کے لئے راضی ہوئی، لڑکی نے اسلام قبول کیا اور پھر دونوں رشتہ ازدواج میں مسلک ہو گئے۔ خیال رہے کہ اس طرح کی اور بھی شادیاں منظر عام پر آچکی ہیں کہ جب غیر ملکی خاتون شادی کے لئے پاکستان آئیں۔ دوسری جانب دنیا بھر میں اس وقت عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث سیاح اپنے ملک میں رہنے کو ہی ترجیح دے رہے ہیں تاہم اس وقت پاکستان کے مختلف شہروں میں اردنی وی لاگر قاسم گھومتے پھرتے نظر آ رہے ہیں۔ قاسم یہاں کے خوبصورت نظاروں، کھانے پینے کی اشیاء اور لوگوں کی مہمان نوازی سے خوب متاثر نظر آتے ہیں۔ عموماً پاکستان میں جتنے بھی سیاح آتے ہیں وہ سب سے پہلے یہاں کے عوام کے اخلاق اور مہمان نوازی سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ اس وقت قاسم سمیت کچھ اور غیر ملکی ٹریول وی لاگر بھی پاکستان میں موجود ہیں اور یہاں کے تہذیب، کلچر اور کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ طول و بلد کی سیر کرتے بھی نظر آتے ہیں