تازہ ترینلائف سٹائل

معروف گلوکار عاطف اسلم 39 برس کے ہوگئے

معروف گلوکار عاطف اسلم 39 برس کے ہوگئے۔وہ 12 مارچ 1983کو پیدا ہوئے ۔موسیقی کی دنیا میں، ایک ہی گیت سے دنیا بدل جانے اور شہرت کا آسمان چھولینے کی روایت نئی نہیں ہے، عاطف کا شمار ان گلوکاروں میں ہوتا ہے کہ جن کے ایک گیت نے ان کی دنیا بدل دی۔عادت گاکر سب کو اپنا عادی بنانے والے عاطف کروڑوں دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں۔

2004 سے اپنے کریئر کا باقائدہ آغاز کرنے والے عاطف نے چند ہی سال میں دنیائے موسیقی میں اپنی ایک الگ پہچان بنالی۔وہ دنیا بھر میں اور خصوصا دو ممالک کی نئی نسل میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے گلوکار کا اعزاز بھی حاصل کرچکے ہیں۔سٹیج پر مداحوں کو دیوانہ کرنے کا جو اعزاز لیڈی گاگا کے پاس تھا وہ بھی عاطف لے اڑے، قریبی دوستوں کی حوصلہ افزائی سے راک سٹار بننے والے عاطف کچھ کر دکھانے کی جستجو کو گلوکار میں شروع سے تھی۔موہت سوری کی فلم زہر سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والے عاطف نے اپنی کامیابی کے ایسے جھنڈے گاڑے کہ اب ان کی آواز بالی ووڈ فلم نگری میں فلم کی کامیابی کا لازمی حصہ بن گئی ہے۔اس کے بعد کل یوگ، عجب پریم کی غضب کہانی، قسمت کنکشن، پرنس، ریس اور تیرے نال لو ہوگیا سمیت دیگر میں عاطف کے گائے گئے گانے بہت مشہور ہوئے، ان کی گائیکی کا سفر مسلسل عروج کی جانب رواں دواں ہے۔ نامور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم بول میں ٹی وی انڈسٹری کی مقبول اینکر ماہرہ خان کے ساتھ بطور ہیرو جلوہ گر ہوئے، فلم میں ان کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا۔

ایک انٹرویو کے دوران عاطف کا کہنا تھا کہ میں جب چاہوں، بالی ووڈ کی کسی بھی فلم میں بطور ہیرو آسکتا ہوں، لیکن میں فلم بول جیسے سکرپٹ کا انتظار کر رہا ہوں کیونکہ معیاری اور جاندار سکرپٹ میری پہلی شرط ہے۔عاطف اسلم کے لیے یہ دن اس حوالے سے بھی یادگار ہے کہ وہ 2013 میں اپنی قریبی دوست سارہ بھروانا سے شادی کرنے کے بعد پہلی مرتبہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button