تازہ تریننیشنل خبریں
وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ ، ایم کیوایم نے بھی آستینیں چڑھا لیں

وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ایم کیوایم نے بھی مشاورتی عمل شروع کر دیاہے اور اپنی حکمت عملی بنانے کیلئے سر جوڑ لیئے ہیں ۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اراکین کے مشاورتی اجلاس میں ایم کیو ایم نے مو¿قف اپنایا کہ بار بار قربانی کا بکرا نہیں بن سکتے، انتظارکی پالیسی سب سے بہتر ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ دونوں صورتوں میں ایم کیو ایم کے لیے زیادہ بہتری نظر نہیں آتی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت پر بھروسہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔گزشتہ روزایم کیو ایم رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ساڑھے 3 سال بعد اب حکومت پر بھروسہ نہیں ہے۔