تازہ تریننیشنل خبریں
وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کیے جانے کے دعوے پر مونس الٰہی نے شیخ رشید کو کھری کھری سنادیں

وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کیے جانے کے دعوے پر مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو کھری کھری سنادیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ”میں ان لوگوں کی طرح نہیں، پانچ پانچ ووٹیں ہیں اور صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کررہے ہیں”۔ اس گفتگو پر مبنی ویڈیو سامنے آئی تو مونس الٰہی نے اسے شیئرکرتے ہوئے اپنی رائے دی ۔
انہوں نے لکھا کہ ” میں شیخ رشید احمد کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے”۔
میں شیخ صاحب @ShkhRasheed کی عزت کرتا ہوں لیکن یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے جناب اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے pic.twitter.com/2Ds47MhtKE
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) March 12, 2022