تازہ تریننیشنل خبریں

” ہمارے پاس لوگ مرضی سے آ رہے تھے، اب لالچ کی وجہ سے جا رہے ہیں” وزیر داخلہ کی انوکھی منطق

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ چھوڑنے والے لوگ لالچ کی وجہ سے ایسا کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا "آپ کا الزام ہے کہ ایم این ایز کو خریدا جا رہا ہے، جب جہانگیر ترین کے جہاز میں لوگ آ رہے تھے تو وہ کیا تھے؟” اس سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ "وہ رضا مندی سے آرہے تھے یہ لالچ سے آرہے ہیں،یہ ضمیر فروش لوگ ہیں، وہ لوگ حکومت بنانے کیلئے آ رہے تھے ، یہ مال بنانے کیلئے جا رہے ہیں۔”وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ سائے کی طرح عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں ،وہ ان لوگوں جیسے نہیں جو پانچ ووٹوں کیساتھ وزارت اعلیٰ کیلئے بلیک میل کر رہے ہیں ۔ اس پر صحافی نے سوال کیا ، کیا آپ بلوچستان کی بات کر رہے ہیں؟ شیخ رشید نے جواب دیا نہیں میں پنجاب کی بات کر رہا ہوں، بلوچستان عوامی پارٹی ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کیساتھ کھڑی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button