تازہ تریندلچسپ و عجیب

لاٹری جیتنا چاہتے ہیں تو یہ 3کام کریں

آپ لاٹری کے ٹکٹ خریدتے ہیں مگر کبھی آپ جیت نہیں پائے؟ اب ماہرین نے تین ایسی وجوہات بیان کر دی ہیں جو لوگوں کے لاٹری جیتنے کے امکان کو کم کر دیتی ہیں۔ دی سن کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ لاٹری ہر ہفتے نہیں کھیلتے تو آپ کے جیتنے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ جیتنے کے لیے آپ کو ہر ہفتے لاٹری کھیلنی چاہیے۔

ماہرین نے دوسری وجہ یہ بیان کی ہے کہ اکثر لوگ خود ہی نمبر منتخب کرتے ہیں، جس کی وجہ سے وہ کم جیتتے ہیں۔ لوگوں کو چاہیے کہ ایک طرف وہ ایک سے زائد ٹکٹ خریدیں کیونکہ اس طرح ان کے جیتنے کا امکان زیادہ ہو گا، اس کے ساتھ وہ ٹکٹ نمبر کی خریداری میں اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے مشورہ کریں اور لاٹری جیتنے میں اپنی قسمت کے ساتھ ساتھ ان کی قسمت کو بھی آزمائیں۔ماہرین نے لاٹری نہ جیتنے کی تیسری وجہ زیادہ جفت یا طاق اعداد کا انتخاب کرنا بتائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایسے ٹکٹ نمبر منتخب کرتے ہیں جن میں بہت زیادہ جفت یا طاق اعداد ہوں، ان کے جیتنے کا امکان کم ہوتا ہے۔ تمام طاق یا تمام جفت اعداد کے حامل نمبر کے جیتنے کا امکان 3فیصد سے بھی کم ہوتا ہے۔جیت کا امکان بڑھانے کے لیے ایسے نمبرمنتخب کریں جن میں جفت اور طاق اعداد کی تعداد حتی الامکان برابر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button