افطاری میں گیارہ بار پڑھ لیں جو کہتے ہیں دعا قبول نہیں ہوتی وہ ایک باریہ وظیفہ پڑھ لیں
رمضان المبارک کے مقد س مہینے کی ہر گھڑی ، ہرلمحہ ، ہرمنٹ اور سیکنڈ بہت ہی قیمتی ہے۔ ہر گھڑی بندہ جو بھی مانگتا ہے وہ دعا قبول ہوتی ہے۔ نیک اعمال کرنے کے بعد دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ اللہ کاذکر کرنے کے بعد دعا قبول ہوتی ہے۔فرض نماز کے بعد، قرآن کی تلاوت کے بعد یا پھر کوئی وظیفہ کرکے دعا مانگیں تو وہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ آج ایک اہم چیز جو افطار ی کے وقت کی ہے ۔ یہ تو اکثر علماء سے سنتے ہوں گے ۔ کہ افطاری کے وقت اللہ دعائیں قبول فرماتا ہے۔افطار ی کاوقت بندے کے لیے خوشی کا وقت ہوتا ہے ۔ حدیث میں آیا ہے کہ آپﷺ نے فرمایا: روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں ۔ ایک خوشی افطار کے وقت کہ سارا دن بھوکا پیاسا رہتا ہے۔اللہ کی رضا کے لیے رہتاہے۔ جب شا م کے وقت طرح طرح کی نعمتیں دیکھتا ہے۔ تواسے خوشی محسوس ہوتی ہے۔
اور دوسری خوشی جب اپنے رب سے ملاقات کرے گا۔ اس وقت اسے خوشی ہوگی۔ ایک تو افطاری کے وقت خوشی ہے اور دوسری اس وقت اللہ دعاؤں کو قبول فرماتا ہے۔ اب ہم آپ کو وظیفہ بتاتے ہیں یہ وظیفہ آپ نے افطاری سے کتنے منٹ پہلے اور کیسے کرنا ہے؟ افطاری سے دو سے چار منٹ کےلیے آپ دعاؤں کا خاص اہتمام کیا کریں۔ دسترخوان پربیٹھ کر کوشش کریں کہ گھر کے سارے افراد مل کر بیٹھیں ۔ایک تو اتفاق میں برکت ہے۔ اللہ کی رحمت ہے۔ دوسری بچوں کے جو معصوم ہاتھ اٹھے ہوئے ہوتے ہیں۔ اللہ ان ہاتھوں کی دعاؤں کو کبھی رد نہیں کرتا۔ اس میں بچے ، بوڑھے اور جوان بھی ہونے چاہیں۔ آپ کے گھر کے سارے افراد بیٹھ کر دعا کیا کریں۔ اور دعا کا خاص اہتمام کیا کریں۔ اور بوڑھوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے خاص فرمایا ہے کہ :مجھے بوڑھے آدمی کے سفید بالوں سے بھی حیاء آتی ہے کہ میں اس کی کوئی دعا رد نہیں کرتا۔ جب وہ خلوص سے مانگتا ہے تو میں اس کی دعا کو قبول کرتا ہوں۔ افطاری کے وقت خاص طور پر دعائیں قبول ہوتی ہیں۔لیکن ہم آپ کو اس وقت کا ایسا وظیفہ بتا دیتے ہیں۔ یہ وظیفہ بہت مختصر اور مجرب اور طاقت ور وظیفہ ہے۔ اس وقت دعائیں توویسے بھی قبول ہوتی ہیں۔ لیکن اگر اس وقت آپ یہ وظیفہ کرلیتے ہیں ۔ تو دعا میں اور طاقت آجائے گی۔ اس عمل کے بارے میں حضور اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ اس عمل کی برکت سے اپنے خزانے اس بندے کے لیے کھول دیتا ہے یہ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔
اور ایک رحمت والا فرشتہ اترتا ہے اور ا علا ن کرتا ہے اے بندے ! تونے یہ وظیفہ کیا اللہ نے تجھے ننانوے بیماریوں سے حفاظت دیدی۔ کتنا بڑا انعام ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ ننانوے بیماریوں سے حفاظت۔ وہ وظیفہ کیا ہے ؟ وظیفہ یہ ہے کہ افطاری دو چار منٹ پہلے آپ نے اول وآخر ایک ایک مرتبہ درود ابراہیمی پڑھ لینا ہے۔اور درمیان میں اپنے ذہن میں اپنی پریشانی ، اپنے مقصد کو رکھ گیارہ مرتبہ آپ نے ” لاحول ولا قوۃ الا بااللہ ” ہی پڑھنا ہے۔اگر اس کو پور ا پڑھ لیں۔ ” لاحو ل ولا قوۃ الا بااللہ العلی العظیم ” ۔ ان کلمات کو گیارہ مرتبہ پڑھ کر اللہ سے جو مانگیں گے اللہ تعالیٰ آپ کو ضرور با ضرور عطا کرے گا۔ چاہے آپ کی جتنی بڑی پریشانی ہوں۔ اس کو اپنے ذہن میں رکھ کر اللہ تعالیٰ سے بہت عاجزی کے ساتھ دعا مانگیں ۔ انشاءاللہ ! آپ کی کوئی بھی دعا رد نہیں ہوگی۔ آپ اس وظیفے کو رمضان کے تیس دنوں میں ہرافطاری کے وقت کرسکتے ہیں