پاکستان
“کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے” شہباز گل کے پسینے چھوٹنے لگے
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے، کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
کہ جس پر فرد جرم لگنا تھی وہ آج وزیراعظم کا امیدوار ہے اور آج مقصود چپڑاسی کے پارٹنر وزیراعظم بنیں گے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی 12،10ارب لگا ئے اور حکومت ختم کرادے، ہندوستان بھی پیسے لگا کر حکومت ختم کراسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل جو ہوا ہم توقع نہیں کررہے تھے، عوام خود باہر نکلے ہیں، قومی اداروں کی ہم عزت کرتے ہیں۔ اسٹاپ لسٹ میں نام ڈالے
جانے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں شہباز گل نے کہا کہ ابھی تو نام اسٹاپ لسٹ میں ڈالا ہے کل کو ہوسکتا ہے جیل کی سلاخوں میں ڈال دیا جائے.