صحت و زندگی

یہ گرمیاں شروع ہونے سے پہلے ضرور پڑھیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ صبح اُٹھ کر سب سے پہلے جو چیز ہم کھاتے ہیں تو سے یہ فیصلہ ہوجاتا ہے کہ ہم لوگ کتنا صحت مند رہیں گے اب جولوگ صبح اٹھ کر سب سے پہلے بیڈ ٹی پیتے ہیں ظاہر ہے ان کی طبیعت تو خراب ہوگی اس کا رزلٹ آپ کو آج نہ ملے لیکن کچھ سالوں بعد جب آپ کی باڈی میں ایسڈ بڑھ جائے گاتب آپ کو ہارمونل امبیلنس کی کئی بیماریاں جیسے کہ شوگر و تھائیرائیڈز ہوسکتی ہیں کچھ لوگ کہتے ہیں کہ شوگر میٹھا کھانے سے ہوتی ہے لیکن شوگر ہونے کی وجہ میٹھا نہیں آپ کا غلط لائف اسٹائل اور غلط کھان پان ہے ویسے ہی اگر موٹاپے کی بات کی جائے تو کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ موٹاپا زیادہ کھانے سے ہوتا ہے موٹاپا زیادہ کھانے سے نہیں بلکہ غلط کھانے سے ہوتا ہے اس تحریر میں ہم جانیں گے کہ صبح اٹھ کر سب سے پہلے پانی پینے کے کیا فائدے ہیں

اب آپ کہیں گے کہ یہ سب جاننا ضروری کیوں ہے ہم تو بچپن سے پانی پی رہے ہیں تو پانی پینا بھی کوئی سکھانے والی بات ہے پانی ہمار ی باڈی کا سب سے خاص ایلیمنٹ ہے ہم نے بچپن سے سنا ہے کہ ہماری باڈی پانچ چیزوں سے مل کر بنی ہے تو ان پانچ چیزوں میں پانی بھی ایک ایلیمنٹ ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پانی ان پانچ چیزوں میں سے سب سے زیادہ ایلیمنٹ ہے یعنی کہ ہماری باڈی تقریبا ستر فیصد تو پانی سے ہی بنی ہے باقی تیس فیصد باقی چار ایلیمنٹس رہ جاتے ہیں اب اگر ستر فیصد ہماری باڈی پانی ہے تو اس لئے پانی پینے کا بھی ہمیں دھیان رکھنا چاہئے کسی اور چیز کا آپ دھیان کرو نہ کرو لیکن پانی پینے کی چند باتوں کا خیا ل سب کو کرنا چاہئے

کیونکہ کچھ کھائے بنا تو انسان زندہ رہ سکتا ہے لیکن پانی پئے بنا انسان زندہ نہیں رہ سکتا اس لئے پانی پینے سے متعلق چند باتوں کا دھیان رکھنا ضروری ہے کیونکہ پانی پینے کا طریقہ ہی ہمیں نہیں معلوم آپ نے دیکھا ہوگا کہ کچھ لوگ ٹھنڈاپانی پیتے ہیں کچھ لوگ گرم پانی پیتے ہیں کچھ لوگ کھڑے ہو کر کچھ بیٹھ کر کچھ گلاس سے کچھ بوٹل سے اور کچھ لوگ اپنے ہاتھوں سے بھی پانی پیتے ہیں کہنے کا مطلب ہے کہ ہر انسان کا پانی پینے کا طریقہ الگ ہے اسی لئے اس تحریر میں پانی پینے کے کچھ ایسے اصول بتائے جارہے ہیں

جنہیں اپنا کر آپ زندگی میں صحت مند رہ سکتے ہیں اور وہ سارے اصول پانی سے ہی جڑے ہوئے ہیں کیونکہ پانی باڈی کے لئے سب سے اہم ہے اسی لئے ہم آپ کو بتار ہے ہیں کہ صبح خالی پیٹ پانی پینے سے باڈی میں کیا ہوتا ہے اور کون کونسی ایسی بیماریاں ہیں جو ٹھیک ہوسکتی ہیں اب آپ کہیں گے کہ صبح خالی پیٹ پانی پینا اتنا ضروری کیوں ہے تو صبح اٹھ کر خالی پیٹ کوئی بھی چیز کھانے کے ویسے بھی بہت سے فائدے ہیں جب آپ صبح اٹھتے ہیں تو آپ کی منہ کی لار ہمارے لئے بہت فائدے مند ہوتے ہے لیکن جب ہم صبح اٹھ کر سب سے پہلے برش کرلیتے ہیں تو یہ لار ہمارے منہ سے باہر نکل جاتی ہے جس لار سے ہمیں فائدہ ملتا ہے اس لار کو تو ہم باہر ہی پھینک دیتے ہیں اب یہ جو صبح صبح اٹھنے کے بعد باسی منہ کی جو لار ہے اسے اگر ہم اپنی آنکھوں کے نیچے کالے گھیروں پر لگاتے ہیں تو آپ کے آنکھوں کے کالے گھیرے ٹھیک ہوسکتے ہیں یہی باسی منہ کی لار اگر آپ اپنے چہرے کے پمپلز پر لگاتے ہیں تو اس سے آپ کے پمپلز ختم ہوسکتے ہیں اتنا ہی نہیں بلکہ ہماری ریسرچ بھی یہی کہتی ہے کہ صبح باسی منہ کی لار پین کلر کاکام کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button