اسلامک کارنر
رمضان کے پہلے عشرے کی دعا
رمضان مسلمانوں کا ایک با برکت مہینہ ہے۔ اس مہینے میں تمام دنیا کے مسلمان روزہ رکھتے اور اللہ رب وا لعزت کی عبادت کر کے اس کی خوشنودی حاصل کرتے ہیں۔ روزہ اسلام کے بنیادی ا رکا ن میں سے ہے۔ اللہ عزو جل قرآن پاک میں ا رشاد فرماتا ہے کہ”اے ایمان والوں تم پر روز ے فرض کئے گئے ہیں جیسا کہ تم سے پہلے لوگوں پر کئے گئے تا کہ تم متقی اور پر ہیز گار بن جائوْ۔‘‘
اس کے علاوہ بھی قرآن و حدیث میں رمضان المبارک کے بے شمار فضائل و بر کات بیان کی گئی ہیں۔رمضان المبارک کو تین عشروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ 10 دنوں کو عشرہ کہا جاتا ہے لہذا رمضان کے پہلے عشر ےکو’عشرہ رحمت ، دو سر ے عشرے کو عشرہ مغفرت ، تیسرے اور آخری عشرے کو عشرہ نجات کہا جاتا ہے