پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے پہلا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکالتے ہوئے وزارت داخلہ کا آرڈر کل تک کیلئے معطل کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر اور شہباز گل کی سٹاپ لسٹ سے نام نکلوانے کیلئے درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت

ہوئی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ جی معاملہ کیاہے ، بلیک لسٹ کے حوالے سے عدالت کا فیصلہ موجود ہے ،وکیل نے کہا کہ اس وقت کوئی وزیراعظم بھی ملک میں موجود نہیں تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نوٹس جاری کر کے کل پوچھ لیتے ہیں ،وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی نام بلیکس لسٹ میں نہیں ڈال سکتا۔ عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس

جاری کر دیئے ہیںاور سیکریٹری داخلہ سے وضاحب بھی طلب کر لی ہے ۔ عدالتی حکم میں کہا گیاہے کہ سیکریٹری داخلہ کسی افسر کو عدالتی معاونت کیلئے مقرر کریں۔ عدالت نے شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام نو فلائی لسٹ سے نکال دیاہے اور وزارت داخلہ کا آڑڈر کل تک کیلئے معطل کر دیاہے ۔ عدالت نے سماعت کل دس بجے تک ملتوی کر دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button