رمضان کے دوسرے جمعہ عصر کے بعد پانی میں نمک ڈال کر گھر میں رکھیں اور یہ چھوٹا سا عمل کریں ، ہر پریشانی ختم
اسلام میں ذکر الٰہی کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ جو بندہ ذکرِ الٰہی میں مشغول ہو خود اللہ رب العزت اسے یاد رکھتا ہے اور ملاء اعلیٰ میں اس کا ذکر کرتا ہے۔ قرآن حکیم میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے : سو تم مجھے یاد کیا کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا اور میرا شکر ادا کیا کرو اور میری ناشکری نہ کیا کرو۔اس آیتِ کریمہ میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے اپنا ذکر کرنے کا حکم دیا
کہ اے میرے بندو! میرا ذکر کرو، اگر تم میرا ذکر کروگے تو میں اس کے بدلے میں تمہارا ذکر کروں گا اور یہ ذکر کبھی ختم نہیں ہوگا۔ صحیح بخاری اورصحیح مسلم میں حضرت ابوہریرہ ؓ سے مروی حدیث قدسی میں حضور نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ عزوجل کا ارشاد ہے : میں اپنے بندے کے گمان کے ساتھ رہتا ہوں اور جب وہ میرا ذکر کرتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتا ہوں پس اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرے تو میں بھی اسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اگر وہ مجھے کسی مجمع کے اندر یاد کرے تو میں اسے اس سے بہتر مجمع کے اندر یاد کرتا ہوں اور اگر وہ بالشت بھر میرے قریب ہوتا ہے تو میں ایک بازو کے برابر اس کے قریب ہوجاتا ہوں، اگر وہ ایک بازو کے برابر میرے نزدیک آئے تو میں دونوں بازؤں کے برابر اس کے نزدیک ہوجاتا ہوں، اگر وہ چل کر میری طرف آئے تو میں دوڑ کر اس کی طرف جاتا ہوں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کا ماحول بہت زیادہ خراب ہوچکا ہے ہر بات پر لڑائیاں جھگڑے شروع ہوجاتے ہیں ۔ لڑائی جھگڑے ایسے چل رہے ہیں کہ گھر میں ضروری ہے کہ لڑائی جھگڑا نہ ہوتو گھر میں بسر نہیں ہوسکتا اس کے ساتھ بہت سی بیماریوں نے گھر میں جنم لے رکھا ہے علاج وغیر ہ کروانے کے باوجود بھی کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے بہت زیادہ پریشانی اور مشکلات کے حالات میں ہیں گھر کا ہر فرد اس مشکل کا ش کار ہے ۔ ہمیں کوئی ایسا عمل بتائیں کہ جس کے کرنے سے اللہ تعالیٰ ہم پر خصوصی فضل فرمائیں گے ۔
کچھ مہمان بھی گھر میں منفی توانائی لاسکتے ہیں تو آپ نے کرنا یہ ہے کہ ایک صاف شیشے کے گلاس میں ایک تہائی تک سمندری نمک ڈالنا ہے ۔ پھر اس میں پانی ڈال کر بھر دیں گھر میں جہاں سمجھتے ہوں کہ گھر کے اس حصے میں منفی توانائی ہوسکتی ہے اس حصے میں نمک بھرے پانی کے گلاس کو اس گھر کے حصے میں رکھ دیں ۔گلاس کو چوبیس گھنٹے تک رہنے دیں پھر وہاں سے نہ ہلائیں۔ آپ یہ ہرکمرے یا گھر کے ہر حصے میں کرسکتے ہیں۔ ہر دفعہ نئے سرے سے کرنا ہے ۔اگر چوبیس گھنٹے کے بعد پانی کا رنگ تبدیل ہوجائے تو اس طریقے کو دوبارہ دہرائیں۔صبح وشام قرآن پاک کے پارہ نمبر30کی سورۃ الفلق اور الناس تین تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اس کمرے کے چاروں کونوں پر پانی چھڑک دیں۔انشاء اللہ تمام قسم کی مشکلات رکاوٹیں اللہ تعالیٰ دور فرمادیں گے ۔