پاکستان

سندھ ہائی کورٹ نے نواز شریف کو انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو بیٹوں سمیت انٹر پول کے ذریعے واپس لانے کی درخواست سندھ ہائی کورٹ نے مسترد کردی۔جنگ کے مطابق نواز شریف ان کے بیٹوں اور سلیمان شہباز کو انٹرپول کے ذریعے لندن سے ملک میں واپس لانے سے متعلق کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے درخواست ابتدائی سماعت پر مسترد کردی۔درخواست شہری محمود اختر نقوی نے دائر کی تھی، عدالت نے سوال کیا کہ آپ نے کس حثیت میں درخواست دائر کی ہے؟درخواست گزار نے جواب دیا کہ عوامی مفاد میں درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر عدالت نے

کہا کہ درخواست عوامی مفاد سے شہرت حاصل کرنے کے لیے دائر کی گئی ہے۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے عوامی مفاد کا مقصد پبلسٹی نہیں ہوناچاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button