پاکستان

قومی کرکٹر رضوان پاکستان نے نگران وزیراعظم۔۔۔پاکستانیوں کا دل خوش کر دینےوالی خبر

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی مداح نے انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک خاتون تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کی درخواست کی۔

ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے‘۔خاتون صارف نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے۔واضح رہے کہ 3 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت عارف علوی نے اسمبلیاں تحلیل کردی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button