پاکستان
چیف جسٹس آف پاکستان کی بیٹی’سحر بندیال‘نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ کیوں دے دیا؟
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر زریں بندیال نے سرکاری عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ 2019ء سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی شکایات کونسل کی رکن تھیں، انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ وہ اب خاندانی مصروفیات کی وجہ سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتیں، سحر زریں بندیال نے اپنے عہدے
سے استعفی یکم اپریل کو دیا تھا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی بیٹی سحر بندیال کی شادی ن لیگی رہنما پرویز ملک کے صاحبزادے بیرسٹر احمد پرویز ملک سے 2013ءمیں شادی ہوئی تھی۔ سحربندیال خود بھی ایک وکیل ہیں۔