اسلامک کارنر

دنیا کی بہترین عورت

دنیا کی بہترین عورت ایک مرتبہ نبی پاکﷺ کی محفل میں بات چلی کہ دنیا کی عورتوں میں سے بہترین عورت کونسی ہے؟ کسی نے کوئ صفت بتائ اور کسی نے کوئ تو کسی نے کوئ صفت بتائ، خیر بات دنیا کی بہترین عورت ایک مرتبہ نبی پاکﷺ کی محفل میں بات چلی کہ دنیا کی عورتوں میں سے بہترین عورت کونسی ہے؟

کسی نے کوئ صفت بتائ اور کسی نے کوئ تو کسی نے کوئ صفت بتائ، خیر بات چیت ہوتی رہی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کسی کام سے گھر تشریف لے گۓ۔ سیدہ فاطمتہ الزہرہ رضی اللہ عنہا کو بتایا کہ محفل میں یہ تذکرہ ہورہا ہے کہ دنیا کی بہترین عورت کونسی ہے؟ ابھی تک کوئ فیصلہ نہیں ہوا۔

سیدہ فاطممتہ الزہرہؓ نے فرمایا کہ میں بتلاؤں دنیا کہ بہترین عورت کونسی ہے۔ فرمایا! ہاں بتایئے۔ فرمایا، دنیا کی سب سے بہترین عورت وہ ہے جو نا خود کسی غیر مرد کی طرف دیکھے اور نا کوئ غیر مرد اسکی طرف دیکھ سکے۔حضرت علیؓ محفل میں تشریف لاۓ اور حضور اکرمﷺ سے عرض کیا، یا رسول اللہﷺ !

میری اہلیہ نے دنیا کی بہترین عورت کی پہچان بتائ کہ جو نا خود کسی غیر محرم کو دیکھے، نا ہی کوئ غیر محرم اسے دیکھ سکے۔ حضرت محمدﷺ نے فرمایا “فَاطِمَةُ بُضْعَةٌ مِِّنِِّی” (فاطمہؓ تُو میرے جگر کا ٹکڑا ہے)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button