بریکنگ نیوز: سندھ سے بڑی تبدیلی کی خبر،اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، کامران فضل قائم مقام آئی جی مقرر کیے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے عہدے سے مشتاق احمد مہر کو ہٹا دیا گیا ہے اور اب ان کی جگہ پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر افسر کامران فضل کو جنرل پولیس کے عہدے کا چارج دے دیا گیا ہے۔
حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سیکشن آفیسر کے آج جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 22 کے سینئر افسر مشتاق احمد مہر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سینئر پولیس افسر محسن بٹ کو انسپکٹر جنرل پولیس سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ قائم مقام آئی جی سندھ ڈاکٹر کامران فضل14 جولائی2022 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ مشتاق مہر کو وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد28 فروری 2020ء میں آئی جی سندھ تعینات کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز متحرک ہو گئے۔ صدارتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز نے قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے حمزہ شہباز کو مشورہ دیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کے فیصلے کا بھی انتظار کرنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق قانونی ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کو رائے دی کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے تفصیلی فیصلے کے بعد لائحہ عمل اپنایا جائے۔ ذرائع کے مطابق قائم مقام گورنر پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈپٹی اسپیکر اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد آ جائے گی۔