پاکستان

حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟ سالوں سے جاری تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم

حکومت کا زبردست فیصلہ سرکاری ملازمین کی پنشن کا حقدار کون ہوگا؟ سالوں سے جاری تنازعہ ہمیشہ کے لیے ختم میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کی پنشن سے متعلق سالہا سال تنازعات کی وجہ بننے والے ابہام کو ختم کر دیا ہے جس کے مطابق اب

وفات پاچکے سرکاری ملاز مین کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے۔ قبل ازیں وفات پا چکے سرکاری ملازم کی پنشن کے حقدار سے متعلق فیصلہ کرنا مشکل ہوتا تھا تاہم اب وفات پا چکے سرکاری ملازمین کی پنشن کے حقداروں سے متعلق واضح کردیا گیا ہے کہ سرکاری ملازم کی اولاد میں سب سے بڑا بیٹا یا بیٹی ہی پنشن وصول کرنے کے حقدار ہوں گے، اس کے علاوہ ایک س ے زائد شادیاں کرنے والے سرکاری ملازم کی وہی بیوی پنشن کی حقدار ہوگی جس کی عمر زیادہ ہو گی۔محکمہ خزانہ پنجاب اور اے جی آفس نے پنشن کے حقداروں سے متعلق وضاحت جاری کردی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button