نیشنل خبریں

کیا بھارتی مشہور اداکار فردین خان کار حادثے میں چل بسے؟

بھارتی مشہور اداکار فردین خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی موت کی جعلی خبریں سُن سُن کر پریشان ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کے مشہور اداکار فردین خان کا کہنا ہے کہ وہ بھی دیگر فنکاروں کی طرح جعلی موت کی خبروں کا شکار ہوچکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ

فردین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ دو بار ان کی جعلی موت کی خبریں وائرل ہوئیں جنہوں نے انہیں بے حد پریشان کردیا تھا۔ اداکار نے بتایا کہ ایک بار ان کی کار ایکسیڈنٹ میں موت ہونے کی خبر میڈیا پر آئی اور وہ خبر ان کی نظروں سے گزری تو وہ بہت پریشان ہوگئے اداکار کا کہنا تھا کہ وہ یہ سوچ کر پریشان

ہوئے کہ اگر ان کی ماں کی یہ خبریں ملی تو کہیں وہ ہارٹ اٹیک سے نہ مر جائیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے متعدد اداکار امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، اداکارہ شوئیتا تیواری بھی موت کی جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں۔خیال رہے کہ فردین خان آخری بار 2010 میں فلم ’’دلہا مل گیا‘‘ میں نظر آئے تھے اور اب وہ تقریباً 12 سال بعد فلم ’’وسفوٹ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔ فردین خان کے مداح انہیں بڑی اسکرین پر ایک مرتبہ پھر اداکاری کرتا دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button